نندی پور پاور پراجیکٹ ، ڈیزائن کرنیوالی کمپنی کی پلانٹ کو ڈیزل پر چلانے کی مخالفت

نندی پور پاور پراجیکٹ ، ڈیزائن کرنیوالی کمپنی کی پلانٹ کو ڈیزل پر چلانے کی ...
نندی پور پاور پراجیکٹ ، ڈیزائن کرنیوالی کمپنی کی پلانٹ کو ڈیزل پر چلانے کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نندی پور پاور پلانٹ کو ڈیزائن کرنیوالی غیر ملکی کمپنی نے حکومت کی طرف سے پلانٹ کو ڈیزل پر چلائے جانے کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انجینئر پروکیورمنٹ کنسٹرکشن کمپنی کے مطابق نندی پور پاور ہاﺅس گیس اور فرنس کیلئے بنایا ہے اس لئے اس کو ڈیزل پر نہیں چلایا جاسکتا، اب اس کو ڈیزل پر چلانے کی کوشش کی گئی تو اس سے نہ صرف منصوبے کو نقصان ہوگا بلکہ آئندہ سال 425 میگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہیں ہوسکے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم کے افتتاح کرانے کیلئے پلانٹ کو ڈیزل پر چلایا گیا،اس کے بعد بند ہے۔

مزید :

لاہور -