لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے استعفیٰ کے معاملے پر وکلاءتحریک عید الفطر تک موخر کردی

لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے استعفیٰ کے معاملے پر وکلاءتحریک عید الفطر ...
لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے استعفیٰ کے معاملے پر وکلاءتحریک عید الفطر تک موخر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے استعفیٰ کے معاملے پر وکلاءتحریک عید الفطر تک موخر کردی،وکلاءکی نیشنل ایکشن کمیٹی رمضان المبارک کے بعد وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تحریک باقاعدہ شروع کرنے کے اقدامات جائزہ لے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

وزیراعظم سے استعفیٰ کے معاملہ پر وکلا کی ستائیس مئی کو ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، نیشنل ایکشن کمیٹی نے نیا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے وکلا تحریک عید الفطر تک موخر کردی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری ذولفقار علی، نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راشد جاوید لودھی ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عامر سعید راں ، فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد ظہیر بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ 20مئی 2017ءکو آل پاکستان نمائندہ وکلاءکنونشن میں وزیر اعظم پاکستان کو مستعفی ہونے کی بابت 7روز کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن انہوں نے جمہوری اقدار کی پاسداری نہ کرتے ہوئے وکلاءکی جینوئن ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا۔اس صورتحال میں کہ جب وہ اپنے منصب پر براجمان ہیں کسی صورت جے آئی ٹی ان کے خلاف فیصلہ نہیں کر سکتی ہے اور وہ اپنے عہدے پر براجمان رہنے کی وجہ سے یقینی طور پر جے آئی ٹی پر اثر انداز ہوں گے اور جے آئی ٹی آزادانہ بغیر کسی خوف و خطر شفاف طریقے سے اپنی کاروائی مکمل نہیں کر سکتی، ہم دوبارہ وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں بصورت دیگر آل پاکستان وکلاءنمائندہ کنونشن کے اعلامیہ کے مطابق ہر جمعرات کو تمام پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنزاور بار کونسلزاپنی بارز میں بطور احتجاج سیاہ پرچم لہرائے گی اور وکلاءبازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے اور وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ دہرائیں گے ان سے استعفیٰ مانگنا آئینی اور دستوری حق ہے اور ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا ۔ رمضان المبارک کے احترام کی وجہ سے ابھی ہمارا احتجاج مندرجہ بالا صورت میں جاری رہے گا اور عید الفطر کے بعد آل پاکستان نمائندہ وکلاءکنونشن کے اعلامیہ کی روشنی میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید اے رضوی صاحب کی صدارت میں نیشنل ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -