عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن ، ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد

عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن ، ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویات ...
عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن ، ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر لیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالب علم مشال خان کے قتل کے باعث 40روز بند رہنے کے بعد آج دوبارہ سے کھلنے والی عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویا ت برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید خبریں پڑھیں،جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر باپ بن گئے، بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ؟جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں مختلف کمروں سے طالب علموں کے قبضے سے4پستول ،10میگزینیں، سینکڑوں گولیاں  برآمد ہوئی ہیں جبکہ بیشتر کمروں سے منشیات اور نشہ آور ادویات بھی ملی ہیں جو طالب علم استعمال کر رہے تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی طالب علم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا ۔

مزید :

مردان -