انجینئرنگ یونیورسٹی کی امریکن سکول کے تعاون سے توانائی کے موثر استعمال پر ورکشاپ

انجینئرنگ یونیورسٹی کی امریکن سکول کے تعاون سے توانائی کے موثر استعمال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) شعبہ آرکیٹکچرل انجینئرنگ وڈیزائن ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورمیکوارٹر سکول آف بلڈنگ سائنس اوبرن یونیورسٹی الباما امریکہ کے باہمی تعاون سے توانائی کے مؤثر استعمال کیلئے بلڈنگ ڈیزائن کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ یوای ٹی لاہو رمیں ہوئی۔منتظمین میں چیئرمین شعبہ آرکیٹکچرل انجینئرنگ وڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان، پروفیسر ڈاکٹر صباحت عارف اور ڈاکٹر سلمان اظہر شامل تھے۔ بنیادی مقصد انڈسٹری او رگھریلو سطح پر توانائی کے منفعت بخش استعمال کیلیے عمارتوں کے مؤثر ڈیزائن سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اور تدریس کے مابین ریسرچ و ڈیویلپمنٹ کے سیکٹر میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا تھا۔امریکی ماہر آرکیٹیکچراور اوبرن یونیورسٹی الباما کے پروفیسر نوبرٹ لیچنر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بے جااستعمال پر کنٹرول کیلئے عمارتوں کا اعلی تکنیکی ڈیزائن کیمطابق تعمیر ہونا اشد ضروری ہے ۔ قائمقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالستارشاکر،پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے بھی خطا ب کیا۔