شریف برادران کو الگ کرنے کی کوششیں ہوری ہیں، جی ٹی روڈ پاور شو دباؤ بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے : آصف علی زرداری

شریف برادران کو الگ کرنے کی کوششیں ہوری ہیں، جی ٹی روڈ پاور شو دباؤ بڑھانے کے ...
شریف برادران کو الگ کرنے کی کوششیں ہوری ہیں، جی ٹی روڈ پاور شو دباؤ بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے : آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، جو طاقتیں شہباز شریف کو لانا چاہتی ہیں انہیں دیکھنا ہوگا کہ اس وقت ملک میں نواز شریف کا ووٹ بینک ہے۔جی ٹی روڈ پاور شو عدلیہ، جے آئی ٹی اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے، اسامہ بن لادن نے بے نظیر حکومت گرانے کے لئے نواز شریف کو10ملین ڈالر دئیے، احسن اقبال کا وزیر داخلہ بننا ملک کے لئے نیک شگون ہے ، احسن اقبال چوہدری نثار اور دیگر کئی افراد سے بہتر ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام ”پاکستان کھپے“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے لگایا، نواز حکومت طالبان کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے، اسامہ بن لادن پاکستان میں عورت کی حکمرانی کا مخالف تھا وہ اس خطے میں اپنے قدم جمانا چاہتا تھا اس لئے اس نے نواز شریف کو بے نظیر کی حکومت گرانے کے لئے10ملین ڈالر دئیے اس دوران محترمہ نے امریکن ایمبیسی میں جاکر صدر سینئر بش کو فون کیا اور کہا کہ آپ میری حکومت کو چلنے کیوں نہیں دیتے اس پر جارج بش نے کہا کہ یہ اسامہ کون ہے؟ میں توا سے نہیں جانتا، ان حالات میں میں نے وزیر داخلہ جنرل(ر) بابر کی رہنمائی کی اور سیاسی خاندانوں سے رابطے کئے اور نواز شریف کا توڑ کرنے کی کوشش کی۔ محترمہ نے اس وقت کہا تھا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، اپنی قید کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جیل میں ظالموں نے مجھے جھکانے کی کوشش کی ، میں جیل میں کتابیں اور نمازیں پڑھتا تھا ۔

عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے، کسی کرسی کی کوئی خواہش نہیں مگرناانصافی کے آگے سرنہیں جھکاؤ ں گا: نواز شریف
نواز شریف کے نااہلی کے بعد جی ٹی روڈ”پاور شو“ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر جاتے ہوئے سابق وزیر اعظم اپنا پاور شو کرنا چاہتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح عدلیہ، جے آئی ٹی اور اسٹیبلشمنٹ پر دباﺅ بڑھایا جائے اور انہیں ڈرایا دھمکایا جائے مگر یہ لوگ ڈریں گے نہیں ، ان کے پاور شو کا بہرحال سیاست پر اثر ہوگا ، ججز نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا ہے مگر سپریم کورٹ ان کا ووٹ بینک چھین سکتی ہے اور نہ ہی پارٹی کی قیادت سے انہیں روکا جا سکتا ہے۔جی ٹی روڈ کے پاور شو سے اسٹیبلشمنٹ پر نوا ز شریف کے علاوہ بین الاقوامی طاقتوں کا دباﺅ بھی بڑھ سکتا ہے، احسن اقبال کا وزیر داخلہ بننا ملک کے لئے نیک شگون ہے وہ ایک محنتی انسان ہیں ان سے قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر قائم مقدمات واپس لیں گے۔ احسن اقبال چوہدری نثار اور باقی لوگوں سے کافی بہتر ہیں۔ اسحاق ڈار اپنی مجبوری کے تحت وزیر خزانہ بنا ہے، میرا ہم ننام  خواجہ آصف بھی وزیر خارجہ بن گیا ہے مگر6ماہ میں وزیر خارجہ کچھ نہیں کرسکتا ۔ایم کیو ایم نے اسمبلی اجلاس میں معاہدے کے تحت اپوزیشن کی بجائے حکومتی امیدوار کو سپورٹ کیا متحدہ (پاکستان)  حکومت س ے فنڈ لینا چاہتی ہے مگر اسحاق ڈار فنڈز جاری نہیں کریں گے اور انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -