آپ جیسا شریف انسان عمران خان کا دوست کیسے بن گیا ؟سلیم صافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آپ جیسا شریف انسان عمران خان کا دوست کیسے بن گیا ؟سلیم صافی نے چوہدری نثار سے ...
آپ جیسا شریف انسان عمران خان کا دوست کیسے بن گیا ؟سلیم صافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہت قربت رہی ہے ،ان کے ساتھ بہت سی قدریں مشترک ہیں جن میں سے ایک کرکٹ بھی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘  کے پروگرام”جرگہ“میں  میزبان  سلیم صافی نے چوہدری نثار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سے پی ٹی آئی میں جانے کی بری خبر ملنے کا امکان ہے؟اس پر چوہدری نثار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک انصاف کے اتنا خلاف کیوں ہیں ؟میری عمران خان سے بہت قربت رہی ہے ،اس قربت  کی وجہ سے  مجھے پارٹی کے اندر سے بھی اختلاف کا سامنا رہا ہے ،لیگی رہنما کہتے تھے کہ چوہدری نثار عمران خان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں ،لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ 40سال کا تعلق ہو اس کے خلاف بیان دیتے ہوئے بھی 40سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر عمران خان یا تحریک انصاف کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ایشو ہوتا تھا تو میں اس پر کھل کر بیان دیتا تھا ،تحریک انصاف کو لے کر اپنی حکومت سے اس بات پر میرا اختلاف ہوا کہ میں تحریک انصاف کے دھرنے کو ریڈ زون میں آنے نہیں دینا چاہتا تھا اور حکومتی پالیسی بھی یہی تھی ، پھر مجھ سے مشاورت کیے بغیر انہیں ریڈ زون میں آنے کی دعوت دے دی گئی جس پر میرا اپنی حکومت کے ساتھ اختلاف ہوا ۔سلیم صافی نے چوہدری نثار سے پوچھا ”آپ جیسا شریف انسان عمران خان کا دوست کیسے بن گیا ؟“،اس سوال پر مسکرا کر جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان بھی شریف آدمی ہیں ،ان کے ساتھ بہت سی باتیں مشترک ہیں جن میں سے ایک کرکٹ ہے ،ہم سکول دور میں اکھٹے کرکٹ کھیلتے تھے ۔
مزید خبریں :نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے سب سے موزوں آدمی کون ہو گا ؟سینئر صحافی سلیم صافی نے سوال کیا تو چوہدری نثار نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

مزید :

قومی -