یوم آزادی پر کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے ،حریت کانفرنس نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

یوم آزادی پر کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے ،حریت کانفرنس نے بھارتی یوم ...
یوم آزادی پر کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے ،حریت کانفرنس نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں سخت کرفیوکے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ۔حریت کانفرنس نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ۔
کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کشمیریوں کی آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ۔بھارتی فوج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر تشدد کیا جس سے آسیہ اندرابی سمیت درجنوں کشمیر خواتین زخمی ہو گئیں ۔ریفرنڈم مارچ روکنے کے لیے حریت رہنماﺅں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا ۔

مزید :

قومی -