وزیراعظم نے حیدر آباد کے لئے ہیلتھ کارڈ ، یونیورسٹی ،میٹرو بس اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا ،لوگوں کا جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ ہے :محمد نواز شریف

وزیراعظم نے حیدر آباد کے لئے ہیلتھ کارڈ ، یونیورسٹی ،میٹرو بس اور انٹرنیشنل ...
وزیراعظم نے حیدر آباد کے لئے ہیلتھ کارڈ ، یونیورسٹی ،میٹرو بس اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا ،لوگوں کا جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ ہے :محمد نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے، آئندہ سال میٹرو بس سروس چلانے اور حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے 50 کروڑ روپے سمیت یونیورسٹی کے لیے بھی فوری طور پر 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا   ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم  اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے،وہ وقت دورنہیں جب ملک سے مکمل بے روزگاری کاخاتمہ ہوجائےگا، حیدرآباد میں اچھے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے ، بلوچستان ترقی کی جانب گامزن اور سی پیک کا فائدہ پورے ملک کو پہنچ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:مشرف نے غیر ملکی ایماء پر مجھے ہٹایا،ایٹمی قوت کا سہرا بھٹو کے سر جاتا ہے:ڈاکٹر عبدالقدیر خان

حیدر آباد میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کراچی دہشت گردی کا شکارتھا، آج وہاں امن اورسکون ہے، حیدرآباد میں بھی دہشت گردی کوختم کردیاہے، دہشت گردی کی کمرتوڑدی ہے ، ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے حیدر آباد یونیورسٹی،میٹرو بس،انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ہیلتھ کارڈ اور میئر حیدر آباد کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ازخود یہ تحفہ حیدر آباد کے غریب عوام کیلئے لیکر آیا ہوں،ٹیمیں سروے کر لیں تو جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس جوش و جذبے کی اب کیا تعریف کروں،میرے پاس الفاظ نہیں اور کن الفاظ میں تعریف کروں،دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتاہوں،میرا سلام قبول کریں ،ابھی جب ہم جہاں آرہے تھے توبہت سارے نوجوان اور بہنیں واپس جارہے تھے،مجھے افسوس ہے اس لئے ان سے معذرت کرتا ہوں،حیدر آباد پھر آؤں گا ان سے ملوں گا اور دل کی باتیں کروں گا،یہاں لوگوں کا جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے،یہ جوش و جذبہ ٹھٹھ او ربلوچستان،پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھ چکا ہوں،پاکستان تبدیل ہورہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے،2013 ء تک برا حال،بے چینی اور اضطراب تھا،کہیں پر بھی سکون نہیں ملتا تھا،2013 ء میں کمر باندھی اور ارادہ کیا کہ مسائل ختم کرنے ہیں،دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے،کراچی دہشتگردی کا شکار تھا،آج امن ہے اور سکون ہے،کاروبار ہورہا ہے،گھروں میں لوگ خوف زدہ نہیں ہیں،حیدر آباد بھی کراچی کا ہمسایہ ہے اور یہاں سے بھی  دہشتگردی کو ختم کردیا ہے،آخری سانس تک دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا نام تبدیل کردیا گیا

وزیراعظم نواز شریف نے  کہا کہ عوام کو چاہیے کہ جب کوئی ان سے ووٹ مانگنے آئے تو وہ ان سے پوچھیں کہ ووٹ کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بھی ترقی ہورہی ہے،سی پیک کے فائدے پورے ملک کوپہنچ رہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت،جہالت کا خاتمہ ہوگا،جگہ جگہ کالج یونیورسٹیاں بنیں گی،دہشتگردی کو اس کی آخری سانس تک پہنچائیں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جو موٹروے اب بن رہی ہے،یہ موٹروے پہلے کیوں نہیں بنی؟ مشرف کی حکومت تھی،پی پی کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنی؟ یونیورسٹی کیوں نہیں بنی ؟ ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دیئے گئے؟ بڑی تکلیف ہوتی ہے سندھ کو پسماندہ دیکھ کر ، کراچی میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،دھول ہی دھول ہے،ایک زمانے میں 4 مہینے کراچی میں رہ کر کورس کیا ، اس وقت کے کراچی اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے،تب امن اور صفائی تھی مگر اب نہیں، کوئی غیر ملکی کاروباری کراچی آنے کیلئے تیار نہیں تھا،پرسکون شہر کی طرف کراچی پھر بڑھتا نظر آرہاہے،کراچی پاکستان کا بہترین شہر بنے گا کیونکہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پھلے پھولے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -