بھارتی افواج کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد،4 نوجوان شہید17زخمی

بھارتی افواج کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد،4 نوجوان شہید17زخمی
بھارتی افواج کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد،4 نوجوان شہید17زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بڈگام (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین پر بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی،4کشمیری نوجوان شہید جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چاڑورہ کے علاقے میں ہونے والی کارروائی میں بھارتی افواج نے پیلٹ گنیں اور خود کار اسلحے کا استعمال کیا۔ حریت کانفرنس نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کل پوری ریاست میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

ایران نے روس کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی پیشکش کردی

تفصیلات کے مطابق ضلع بڈگام کے قصبے چاڑورہ میں 4کشمیر اس وقت شہید ہوئے جب وہ بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے پر بھارتی فوج نے آنسو گیس، پیلٹ گنوں اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی جس کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4افراد شہید اور17افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران عورتوں کی بے حرمتی کی ہے اور نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

وہ کام جو آج کل کے نوجوان لڑکے لڑکیوں ایک جھٹکے میں ہی کرلیتے ہیں اس42سالہ شخص کو کرنے میں 25سال لگ گئے ایسا واقعہ سامنے آ گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

دوسری طرف بھارت کی بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ فوجی آپریشن میں حائل ہوں گے یا ان کے خلاف کوئی مظاہرہ کریں گے ا نھیں شدت پسندوں کا معاون تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف شدید کارروائی کی جائے گی۔ اس بیان پر بھارت اور کشمیر کے سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -