مذاکرات ختم، ڈیڈ لاک برقرار، وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اسحاق ڈار

مذاکرات ختم، ڈیڈ لاک برقرار، وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا ...
مذاکرات ختم، ڈیڈ لاک برقرار، وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان 3 گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کا مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہے جو بالکل غیر آئینی ہے، وزیراعظم کو پارلیمینٹ کی حمایت حاصل ہے، استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوئی بھی غیر آئینی و غیر قانونی مطالبہ نہیں مانے گی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر عوامی تحریک کی درخواست کے مطابق ہی کاٹی گئی ہے تاہم اگر اس میں کوئی نقطہ شامل نہیں تو اسے دیکھیں گے اور تفتیش کے دوران اگر کوئی وزیر قصور وار ٹھہرتا ہے تو وہ خود مستعفی ہو جائے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی الزام لگائے اور پھر خود ہی فیصلہ کر لے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ جائز مطالبات ماننے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن استعفے کو پہلی شرط رکھنے کا مطلب ہے کہ مذاکرات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -