سخت پابندی کے باجود لاہوری نہر میں نہاتے رہے،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

سخت پابندی کے باجود لاہوری نہر میں نہاتے رہے،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہوری گرمی دور کرنے کیلئے نہر میں نہاتے رہے، اتوار کی چھٹی منانے کیلئے خواتین اور بچوں نے بھی مسلم ٹاؤن موڑ ،ہربنس پورہ ،و دیگر جگہوں پر نہر کے کنارے ڈیرے جما لئے جبکہ پولیس خاموش تماشاہی بنی رہی ۔تفصیلات کے مطابق نہر میں ڈوبنے کے حادثات کے بعد نہر میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی اور پولیس کو سختی سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ نہر میں کسی بھی شخص کو نہانے کی اجازت نہ ہے، اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے لیکن گذشتہ روز مسلم ٹاؤن موڑ ،ہربنس پورہ جلو موڑ پر منچلے ،نوجوان اور بچے نہر میں نہاتے رہے ،مقامی پولیس نے بھی انکے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔بعض جگہوں پر خواتین سے بدتمیزی کی گئی جس کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے، موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لاہوریوں نے نہر کا رخ اختیار کرلیا ہے،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نہر میں نہانے والوں کے خلاف مثبت حکمت عملی تیار کی جائے ۔تاہم اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ بعض جگہوں پر نوجوان نہر میں نہا رہے تھے انہیں وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ۔اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تونہر میں نہانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -