شیخوپورہ،ڈاکٹرز کا جھلسی ہوئی کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار،پولیس کیس قرار دے دیا

شیخوپورہ،ڈاکٹرز کا جھلسی ہوئی کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار،پولیس کیس قرار ...
شیخوپورہ،ڈاکٹرز کا جھلسی ہوئی کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار،پولیس کیس قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ڈاکٹرز کی بے حسی کے واقعات ہرزبان زد عام ہیں،ایساہی ایک اورواقعہ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز نے جھلسی ہوئی کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکارکر دیا،والدین کی بچی کو گود میں اٹھا کر دہائیاں مگر انسانیت کے مسیحاﺅں کو کوئی رحم نہ آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق چائے سے جھلسی بچی کو والدین چلڈرن ہسپتال لے کر آئے تو ڈاکٹروں نے چائے سے جھلسی بچی کو پولیس کیس قراردیتے ہوئے کہا کہ پہلے پولیس کو کیس رپورٹ کیا جائے پھر داخل کیا جائے گا اس دوران جھلسی ہوئی بچی تڑپتی رہی اور بے بس والدین مسیحاﺅں سے علاج کی درخواست کرتے رہے لیکن انہیں کوئی رحم نہ آیا ،والدین بچی کو دوسرے ہسپتال لے گئے۔

مزید خبریں:َتاندلیانوالہ،سول ہسپتال انتظامیہ کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

مزید :

شیخوپورہ -