تاندلیانوالہ،سول ہسپتال انتظامیہ کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

تاندلیانوالہ،سول ہسپتال انتظامیہ کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے ...
تاندلیانوالہ،سول ہسپتال انتظامیہ کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تاندلیانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ہسپتال تاندلیانوالہ کی انتظامیہ کاحاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سول ہسپتال تاندلیانوالہ میں خاتون کو ڈلیوری کیلئے لایا گیا تو انتظامیہ نے یہ کہہ کر داخل کرنے سے انکار کر دیا کہ ہسپتال میں گائنی ڈاکٹر اور سہولیات موجود نہیں،لہٰذا مریضہ کو فیصل آباد لے جائیں ،اس پر خاتون کو ایمبولینس میں فیصل آباد ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ چک 24 کے قریب ہی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہو گئی ،متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ سرکاری ہسپتال میں انتظامیہ کے بے حسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے کچھ روزقبل بھی رائیونڈ اور گنگارام ہسپتال میں بھی خواتین نے ہسپتال کے احاطے میں بچوں کو جنم دیا تھا اور آج تاندلیانوالہ میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔

مزید خبریں:۔گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بیٹے کو جنم دینے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا

مزید :

فیصل آباد -