پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں میں اہم تبدیلیاں متوقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں میں اہم تبدیلیاں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرااور فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں شروع ہوگا ، دونوں ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گیں ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں میں چند تبدیلیاں متوقع  ہیں جس کے مطابق پاکستانی ٹیم محمد حفیظ کے بغیر میدان میں اترے گی ، محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانات ہیں ۔ فیصلہ کن میچ میں وہاب ریاض اپنی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہو پائیں گے ان کی جگہ راحت علی کو کھیلائے جانے کے امکانات ہیں جبکہ میزبان ٹیم مایہ ناز آل راوؐنڈر کمارا سنگاکارا کے ریٹائرڈ ہو جانے کے بعد ان کے بغیر میدان میں اترے گی ۔
یاد رہے کہ موجودہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ، اور دونوں ٹیمیں جیت کےلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کے جذبہ سے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی ۔

مزید :

کھیل -