”صرف ایک وکٹ لے لو پھر۔۔۔“ ویرات کوہلی فائنل میچ کے دوران اپنے کھلاڑیوں سے مسلسل کیا کہتے رہے؟ فخر زمان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت ہی شرمندہ ہو گیا

”صرف ایک وکٹ لے لو پھر۔۔۔“ ویرات کوہلی فائنل میچ کے دوران اپنے کھلاڑیوں سے ...
”صرف ایک وکٹ لے لو پھر۔۔۔“ ویرات کوہلی فائنل میچ کے دوران اپنے کھلاڑیوں سے مسلسل کیا کہتے رہے؟ فخر زمان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت ہی شرمندہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ مدتوں یاد رکھا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”تھوڑا آگے بھی رن بنا لے، کب تک ۔۔۔“ نو بال پر فخر زمان کو آﺅٹ کرنے والا جسپریت بمرا میچ کے دوران انہیں کیا کہتا رہا اور پھر انہوں نے کیا جواب دیا؟ فخر پاکستان نے انتہائی دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا
یوں تو اس میچ کے تمام لمحات ہی قابل ذکر ہیں، خواہ وہ محمد عامر کی باﺅلنگ ہو یا محمد حفیظ اور اظہر علی کی عمدہ نصف سنچریاں، لیکن فخر زمان کی سنچری ان سب پر بھاری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب فخر زمان جہاں بھارتی باﺅلرز کی گیند بازی کا سامنا کر رہے تھے تو دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے منہ سے نکلنے والے ”شعلوں“ کا مقابلہ بھی انہوں نے کچھ اس طرح کیا کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
فخر پاکستان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انتہائی دلچسپ بات بتائی کہ جب وہ اور اظہر علی بیٹنگ کر رہے تھے تو ویرات کوہلی مسلسل یہ بات کہہ رہے تھے کہ ”ارے۔۔۔! ایک وکٹ نکل جائے تو یہ سارے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رونالڈینیو سمیت دنیا کے 7 نامور فٹ بالرز کو پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ جواب جان کر آپ سانس لینا بھی بھول جائیں گے
لیکن پھر میچ میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، پاکستانی بلے بازوں نے تو بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا مگر بھارتی بلے بازوں نے شائد ویرات کوہلی کی یہ بات پوری کرنے کی ٹھان لی تھی اور ایک وکٹ نکلنے کی دیر تھی، پھر سب ہی آﺅٹ ہوتے چلے گئے اور یوں تاریخ میں بھارت کی بدترین شکست رقم ہو گئی۔

مزید :

کھیل -