سری لنکن ٹیم کے دور ے سے متعلق میڈیامیں منفی خبریں پھیلانے کی کوشش کی گئی،تمام لنکن کھلاڑی لاہور آئیں گے : نجم سیٹھی

سری لنکن ٹیم کے دور ے سے متعلق میڈیامیں منفی خبریں پھیلانے کی کوشش کی ...
سری لنکن ٹیم کے دور ے سے متعلق میڈیامیں منفی خبریں پھیلانے کی کوشش کی گئی،تمام لنکن کھلاڑی لاہور آئیں گے : نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دور ے سے متعلق میڈیامیں منفی خبریں پھیلانے کی کوشش کی گئی،تمام لنکن کھلاڑی آئیں گے ، کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے2یا4میچز کراچی میں ہوں اور اس حوالے سے آئی سی سی کے سیکورٹی ماہرین کو کراچی لاﺅں گا۔

کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی خبریں غلط ،پاکستانی حدودمیں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا :آئی ایس پی آر
وزیراعلیٰ سندھ اور سکیورٹی ایجنسیز سے ملاقات کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی آمد کے موقع پر ائرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے بہت کوششیں کررہاہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے،پی ایس ایل کے میچزکراچی میں کراناچاہتے ہیں مگرسکیورٹی ضمانت ملنی چاہئے،سیکیورٹی کےساتھ اسٹیڈیم کے معاملات بھی دیکھنے ضروری ہیں ۔وزیراعلیٰ اوررینجرزسے سیکیورٹی کے معاملے پربات کرنی ہے تاکہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے معاملات پر بھی کام کرنا ہے اس حوالے سے اکیڈمی کے لئے ڈاےریکٹر کے انٹرویو کروں گا۔

مزید :

کھیل -