سری لنکا کے کیپر نے گیند چمارا کی طرف پھینکی تو وہ سیدھی ان کے منہ پر جا لگی اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسنا ک خبر آ گئی

سری لنکا کے کیپر نے گیند چمارا کی طرف پھینکی تو وہ سیدھی ان کے منہ پر جا لگی ...
سری لنکا کے کیپر نے گیند چمارا کی طرف پھینکی تو وہ سیدھی ان کے منہ پر جا لگی اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسنا ک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ون ڈے میچ جاری ہے اور پاکستان نے 209رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے،جب 10اوورز مکمل ہوئے تو کیپر نے گیند پھینکی جو کہ سیدھی چمارا کپو گیدرا کے منہ پر جا لگی اور وہ زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیسرے ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تاہم 10اوورز مکمل ہوئے تو پاکستان نے 54رنز بنا لیے تھے اور اسی دوران سری لنکا کے کیپر ڈک ویلا نے گیند چمارا کی طرف پھینکی لیکن وہ گیند کی آمد سے لا علم رہے اور گیند سیدھی ان کے منہ پر جالگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے اور ان کے منہ پر سوزش ہو گئی اور وہ پولین لوٹ گئے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

مزید :

کھیل -