”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“

”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے ...
”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد ”باپ، بیٹے“ کا معاملہ شروع کرنے والے بھارتیوں نے ہی اب پاکستانی شائقین کے سامنے ہاتھ جوڑنے شروع کر دئیے ہیں۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ”ہاتھ جوڑ“ کر درخواست کی ہے کہ اب یہ سب کچھ بند کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شعیب ملک ”سالوں“ کا غم غلط کرتے ہوئے، یووراج سنگھ، ویرات کوہلی کو لطیفہ سناتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کا بھی ہنسی سے برا حال ہو جائے گا
فائنل میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا”پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ لوگوں مہربانی کر کے اب یہ کہنا بند کر دو کہ باپ کون ہے اور بیٹا کون ہے۔ سب کا مالک ایک وہ اوپر والا ہے۔ بھارتیو اور پاکستانیو، اب بس کر دو۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کی شکست پر ثانیہ بھابھی بھی ”سیاسی“ ہو گئیں، ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھائی بھی خوش ہو گئے اور ”دیوروں“ کا دل بھی رہ گیا، شعیب ملک بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے
لگتا ہے کہ ہربھجن سنگھ میچ میں شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بوکھلا گئے ہیں اور یہ درخواست کی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر وہ اس میچ سے پہلے ہی وریندر سہواگ اور رشی کپور کو ہی سمجھا دیتے جنہوں نے یہ سارا معاملہ شروع کیا تھا اور اب منہ چھپانے کیلئے جگہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -