”کوہلی! نہیں ہوتا تجھ سے۔۔۔“ میچ کے دوران ایک پاکستانی نے ویرات کوہلی سے ایسی بات کہہ دی کہ وہ فوراً ’بھاگ‘ کھڑے ہوئے، ایسا کیا کہا تھا؟ دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

”کوہلی! نہیں ہوتا تجھ سے۔۔۔“ میچ کے دوران ایک پاکستانی نے ویرات کوہلی سے ...
”کوہلی! نہیں ہوتا تجھ سے۔۔۔“ میچ کے دوران ایک پاکستانی نے ویرات کوہلی سے ایسی بات کہہ دی کہ وہ فوراً ’بھاگ‘ کھڑے ہوئے، ایسا کیا کہا تھا؟ دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہلی کو ”چیز“ پسند ہے، ایسا کہنا ہے کہ ان بھارتیوں کا جو ویرات کوہلی کو کرکٹر سے زیادہ ’بھگوان‘ کا درجہ دینا شروع ہو گئے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی جب ہدف کے تعاقب میں جاتا ہے تو پھر کشتی پار لگا کر ہی واپس آتا ہے مگر فائنل میچ میں سب کچھ الٹا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“
میچ سے قبل یہ بیان ان پاکستانی شائقین نے بھی سن لیا ہو گا جو میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھے اور یہی وجہ تھی کہ جب ویرات کوہلی باﺅنڈری کے قریب فیلڈنگ کیلئے آئے تو پاکستانی تماشائیوں کے ’عتاب‘ کا شکار ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ باﺅنڈری کے قریب کھڑے ہیں تو ایک پاکستانی انہیں آواز لگا کر کہتا ہے ”کوہلی۔۔۔! نہیں ہو گا تجھ سے چیز۔“ اور اس کیساتھ ہی ایک پراعتماد قہقہہ بھی سنائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
پاکستانی کے آواز سے چھلکتا اعتماد دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی جانب سے کم از کم 250 رنز بنانے کے بعد پیش آیا ہو گا کیونکہ ابتدائی اوورز میں اگرچہ رنز ملے مگر وکٹ گرنے کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہا تھا اور اگر پاکستان کے ایک یا دو کھلاڑی جلد آﺅٹ ہو جاتے تو شائد یہ کہنے کی نوبت ہی نہ آتی۔

مزید :

کھیل -