آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان ...
آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپنز ٹرافی کے اختتام کے بعد بلے بازوں، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق حسن علی کیرئیر بیسٹ 7 تویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے چیمپینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف گولڈن بال ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ آئی سی سی رینکنگ میں بھی کیرئیر بیسٹ ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کھلاڑی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ،سرفراز نے موقع موقع گا کرپاکستانی شائقین کو خوش کیا،فخر زمان نے بھی نو بال پر آوٹ ہونے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کردیا
اس فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چوتھے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، پاکستان کے حسن علی ساتویں، افغانستان کے راشد خان آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور افغانستان کے محمد نبی دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -