”انیل کمبلے کا احترام کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ ویرات کوہلی دل کی بات زبان پر لے آئے، ہیڈ کوچ کے استعفے کے بعد ایسی باتیں شروع کر دیں کہ خود بھارتیوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

”انیل کمبلے کا احترام کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ ویرات کوہلی دل کی بات زبان پر لے ...
”انیل کمبلے کا احترام کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ ویرات کوہلی دل کی بات زبان پر لے آئے، ہیڈ کوچ کے استعفے کے بعد ایسی باتیں شروع کر دیں کہ خود بھارتیوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور مستعفی ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے درمیان ہونے والی چپقلش تاحال معمہ ہی بنی ہوئی ہے اور نیل کمبلے کی استعفے کے بعد سابق کھلاڑیوں کی توپوں کا ر خ ویرات کوہلی کی طرف ہو چکا ہے تاہم اب ویرات کوہلی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جے پور ٹریفک پولیس کا اشتہار، جسپریت بمرا بھی میدان میں آگئے
انیل کمبلے نے گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ویرات کوہلی کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی اس معاملے کو کبھی میڈیا کے سامنے نہیں لائے تھے، تاہم کمبلے کی جانب سے بیان بازی کے بعد انہوں نے بالاخر اپنی زبان کھول دی ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ سابق کھلاڑی کی حیثیت سے انیل کمبلے کی بہت عزت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔ انیل کمبلے کے ساتھ چپقلش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران تقریباً 11 بار پریس کانفرنسز کیں اور میڈیا کا سامنا کیا لیکن ڈریسنگ روم کی خبریں کبھی باہر نہیں لائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ انگلینڈ کے مشہور کرکٹر نے محمد عامر سے ایسی خواہش کااظہار کردیا کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
ویرات کوہلی نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے انیل کمبلے نے جو خدمات سرانجام دیں اور جو فتوحات سمیٹیں وہ ان کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ان کی عزت کرتے رہیں گے۔ ایک کپتان ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں ڈریسنگ روم کے ماحول کو خوشگوار رکھوں اور بگڑنے نہ دوں۔ ڈریسنگ روم میں کیا ہوتا رہا؟ میں اسے عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتا۔

مزید :

کھیل -