چینی انجینئرز پر حملہ کرنیوالا دہشت گرد گرفتار

چینی انجینئرز پر حملہ کرنیوالا دہشت گرد گرفتار
چینی انجینئرز پر حملہ کرنیوالا دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر پولیس نے روہڑی کے قریب پٹنی کے علاقے میں موٹر وے تعمیر کرنے والے چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث دہشت گرد نصراللہ جمالی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا ہے ، ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے ، جو ایک قوم پرست جماعت کی علیحدہ سے قائم کی ہوئی تنظیم ہے اور یہ لاڑکانہ میں رینجرز حملے اور رانی پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے واقعات میں بھی ملوث ہے .

عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی

 انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملہ اپنے دو ساتھیوں اور سہولت کاروں لیاقت چنہ اور فیاض ڈاہری کے ساتھ مل کرکیا، جس میں سے فیاض ڈاہری اہم سہولت کار ہے ، گرفتار دہشت گرد شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بی ایڈ کاطالب علم ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، 3 دن کے دوران افغان باشندوں سمیت 53 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

ادھر سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم کے گرفتا ر ملزم مولوی محمد علی کو سکھر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا ، جہاں پر سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی۔ عدالت نے درخواست پر 10روز تک ریمانڈ پر ملزم کو ان کے حوالے کردیا۔

مزید :

سکھر -