انڈیا! کیا تم دیکھ رہے ہو؟ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں موجود بچے نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئینہ دکھا دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد اس کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ سے ہوچکا ہے ۔ افتتاحی تقریب جہاں یادگار تھی وہیں تقریب میں موجود ایک بچے نے ایسا کام کردیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو حسرت و حسد میں مبتلا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا دبئی میں رنگا رنگ آغاز ہوچکا ہے، اس دوران شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے لیکن افتتاحی تقریب کے دوران سٹیڈیم میں موجود ایک بچے کے جوش و خروش نے انڈیا میں صف ماتم بچھادیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بچے کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے” انڈیا! کیا تم دیکھ رہے ہو؟“ ۔ بچے کی یہ تصویر سامنے آنے پر اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
پولیس نے ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا، دوران حراست اس کام سے منع بھی کرتے رہے: ناصر خان جان
واضح رہے کہ انڈیا2008 سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہو رہی ہے اور پہلے سیزن کے علاوہ انڈیا نے کسی بھی سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل کا یہ دوسرا سال ہے اور دونوں سالوں کے دوران انڈین کھلاڑی اس لیگ میں شرکت سے محروم رہے ہیں۔