کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور 2 مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ
تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز کے میچ کے دوران شاہ زیب حسن کو فیلڈ سے بلا کر پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد یونائیٹڈ
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ مزید کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔