پر امید ہوں ،آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دوں گا :شاداب خان

پر امید ہوں ،آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دوں گا :شاداب خان
پر امید ہوں ،آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دوں گا :شاداب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باربڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین باولنگ پر مین آف دی میچ قرار پانے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے۔ میچ میں جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باولنگ کنڈیشنز بالکل پاکستان سوپر لیگ جیسی ہی تھیں ، جس سے کافی مدد ملی.مین آف دی میچ کا ٹائیٹل جیتنے پر میں سب سے پہلے اللہ کا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرتا ہوں،میرے ماں باپ کی دعا میرے ساتھ تھی۔میرے لئے یہ ڈیبﺅ میچ تھا اور اچھی پرفارمنس دینا ضروری تھا،انشاءاللہ آگے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

پہلا ٹی ٹونٹی:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ باربڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان نے اپنی دوسری ہی گیند پر 18رنز بنانے والے والٹن اور پھر ایک گیند بعد لینڈل سمنز کو پویلین لوٹا کر عالمی کرکٹ میں آمد کا جشن منا یا ۔شاداب نے اگلے اوور کی دوسری گیند پر سنیل نارائن کو آﺅٹ کیا ،انہو ں نے چار اوورز میں محض 7رنز دے کر 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کا ایک کیچ کامران اکمل نے بھی ڈراپ کیا ۔ادھرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی بولنگ نے سب کو متاثر کیا ہے۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کمزور ہونے کے باوجود ہمارے سینئر پلیئرز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

مزید :

T20 World Cup -