وزیرآباد:والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

وزیرآباد:والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے اوروالدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر15سالہ طالب علم نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ سعودی عرب میں مقیم موضع روڈالہ چیمہ کے رہائشی اظہرعلی کے15سالہ بیٹے اسدعلی نے گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول وزیرآباد سے نویں جماعت کاسالانہ امتحان دیاجس میں وہ فیل ہوگیا ۔گزشتہ روزوالدین کی طرف سے محنت مزدوری کرنے اورڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکرطالب علم اسدعلی نے گلے میں پھنداڈال کرچھت والے پنکھے سے جھول کرخودکشی کرلی ۔ گھروالوں نے کمرے کادروازہ توڑکراسدعلی کی نعش پنکھے سے اتاری ۔