جازکیش کے ایکٹو موبائل اکاؤنٹس کی تعداد 20 لاکھ ہو گئی

جازکیش کے ایکٹو موبائل اکاؤنٹس کی تعداد 20 لاکھ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جاز کیش کے ماہانہ ایکٹو موبائل اکاؤنٹ کسٹمرزکی تعداد 20لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جب کہ دس لاکھ ایکٹو موبائل اکاؤنٹ کسٹمرز کا اضافہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہوا ہے۔اس بات کا اعلان جاز کیش کی چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسزآفیسر، انیقہ افضل ساندھو نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم اورویون کے ہیڈ آف ایمرجنگ مارکیٹس، جان ایڈی عبداللہ Jon Eddy Abdullah, Head of Emerging Markets at Veonکے ہمراہ جاز ڈیجیٹل ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پر انیقہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’پاکستان کی نمبر ایک ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر ہمارے کسٹمرز کی فنانشل سروسز کی ضروریات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور ہم انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کی سخت کوششیں جاری رکھیں گے۔ محض چھ ماہ کے دوران دس لاکھ ماہانہ ایکٹو موبائل اکاونٹ کسٹمرز کا اضافہ جاز کیش کی کامیابی کی تصدیق ہے۔"پاکستانیوں کو ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی فراہمی کے لیے جاز کیش موبائل اکاونٹس تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔یہ پروڈکٹ بنیادی طور پر بینکاری کی سہولت سے محروم آبادی کو خدمات فراہم کر رہی ہے جنہیں اب رقم جمع کرانے اور رقم نکالنے کے لیے اپنے موبائل اکاؤنٹس تک اپنے موبائل فونز کے ذریعہ رسائی حاصل ہے اور یہ سہولت انہیں پاکستان بھر میں 70,000سے زائد جاز کیش ایجنٹوں کے ذریعہ بھی دستیاب ہے۔یہ سروس کسٹمرز کی تمام بنیادی مالی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے جس میں رقم کا جمع کرانا، رقم کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس، بچت، بیمہ، اے ٹی ایم اور دیگر بہت سے خدمات کے لیے ادائیگیاں شامل ہیں۔