بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کا بھی بدترین بحران، لیاقت پور میں احتجاجی دھرنا

بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کا بھی بدترین بحران، لیاقت پور میں احتجاجی دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، میلسی ، ٹھٹھہ صادق ، دھنوٹ، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کا بحران لیاقت پور میں شہریوں نے دھرنا دیکر احتجاج کیا تفصیل کیمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں 525 فیڈرز ایسے ہیں جن پر بجلی چوری اور لائن لاسز کی شرح 10 فی صد تک ہے۔ ان فیڈرز پر 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ریجن کے 180 سے زائد فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح 20 فی صد ہونے پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو لوڈشیڈنگ کا جھانسہ دیا گیا ہے وسری طرف سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بد ترین ہو گیا ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور صارفین ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے بھی صارفین پریشان ہیں کیونکہ گیس سلنڈر کا استعمال بہت مہنگا پڑ رہا ہے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محکمہ سوئی گیس کی طرف سے گیس صارفین کو گیس کی فراہمی میں فنی خرابی کے باعث متعدد علاقوں کے صارفین گیس کی بنیادی سہولت کی فراہمی سے محروم ہونے کی بناء پرذلیل وخوار ہوگئے صبح کے اوقات میں صاحب ثروت لوگ مہنگی لکڑیاں خرید کر چولہا جلانے لگے بعض ہوٹلوں سے مہنگا خریدا ہوا ناشتہ کرکے خود اپنے کام کاج اور بچوں کو سکول بھیجنے لگے ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی چکوک میں حاجن شیر،خان پور،صادق شاہ،علی شیر واہن،اولڈ مخدوم رشید فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ بڑھا دیا گیاہے،جس کے باعث یہاں گھنٹوں ٖغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ جاری ہے دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق کشمیر چوک دھنوٹ میں تاریں ٹوٹنے سے دھنوٹ میں گزشتہ روز متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی شہری انتہائی پریشانی کے عالم میں دربدر پانی تلاش کرتے رہے1974.سے دھنوٹ شہر میں لگی بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں آندھی یا بارش میں یہ تاریں ٹوٹ کر زمین پر آپڑتی ہیں احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کیمطابق شہر یوں احمد علی چوہدری، سرفراز ، محمد اکرم، عبدالقاسم، محمد شکیل ،عبدالقاسم ، محمد منور ، محمد عاصم،اور محمد عابد نے کہا ہے کہ محلہ شکاری ، محلہ اسلام پورہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے گھروں میں گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر اور ہیٹ گن لگا رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے گیس کا پریشر اتنا کم ہے کہ متوسط اور غریب طبقہ کے لئے گیس پر کھانا پکانا دوبھر ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپریسر لگانے سے نہ صرف گیس کا پریشر کم ہورہاہے بلکہ اس کا استعمال کسی بڑے حادثہ کا سبب بھی بن سکتاہے۔ سوئی گیس حکام کو کئی مرتبہ شکایت نوٹ کروائی ہے مگر کو ئی شنوائی نہ کی جار ہی ہے ۔ لیاقت پوور سے نامہ نگار، تحصیل رپورٹر کیمطابق شہر کی مختلف آبادیوں میں گزشتہ چھ روز سے گیس نہ آنے پر میونسپل کونسلر کی قیادت میں شہریوں نے دھرنا دے کر احتجاج کیا ،تفصیل کے مطابق حکومت کے اعلان کے باوجود لیاقت پور شہر کی مختلف آبادیوں فوجی کالونی ،مہاجر کالونی ،حکیم آباد ،محلہ شیخ مظہر حسین ،غلہ منڈی ،کچی منڈی ،اسلام نگر اور دیگر میں گزشتہ چھ روز سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے جن علاقوں میں گیس فراہم کی جارہی ہے وہاں اسکا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے بار بار احتجاج کے باوجود محکمہ سوئی گیس کے حکام ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات اپنے سکولوں و کالجز جبکہ تجارت ،ملازم پیشہ افراد کو اپنے کاروبار اور ڈیوٹی پر جانے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے اس صورتحال پر عباسیہ روڈ پر میونسپل کونسلر و صدر انجمن تاجران حاجی محمد یامین کی قیادت میں دھرنا دیا اور احتجاج کیا حاجی محمد یامین نے محکمہ سوئی گیس کی غفلت اور نا اہلی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اہلکاران شدید سردیوں میں عوام سے انتقام لے رہے ہیں ۔