جندول ،ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 1 جاں بحق ،2 زخمی

جندول ،ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 1 جاں بحق ،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمر باغ گاؤں نو کوٹوں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑت اٹھنے کے نتیجہ میں محلہ کابجلی ٹرانسفرمر اور مین لائن ، دو سو سے زیادہ گھروں کے میٹر ،لگ بھگ تین سو گھرو کے سروس تار، گھروں میں موجود بجلی کے قیمتی آلات فریج ،ریگولیٹر،یو پی ایس، پنکھے، بلب وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے ، واپڈاکمپلینٹ دفتر میں عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے علاقائی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنکشن منقطع کر کے علاقہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا، تفصیلات کے مطاق گذشتہ شب گاؤں نو کوٹوں میں بجلی کے عدم توازن اور کم وولٹیج کی وجہ سے لائن پر بوجھ بڑھ جانے کے نتیجہ میں اچانک پورے گاؤں کے گھروں میں بیک وقت بجلی کے تاروں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں علاقہ کا بجلی ٹرانسفرمر ،مین لائن دو سو سے زیادہ گھروں کے بجلی میٹر تین سو سے زیادہ گھروں کے فٹنگ ،لائن ،قیمتی آلات وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے ،سماجی کارکن سلیم خان کے مطابق آگ لگنے کے بعد علاقہ میں شدید بد نظمی اور خواتین و بچوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر واپڈا کمپلینٹ دفتر ثمر باغ سے رابطہ کیا مگر دفتر میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کے بعد تیمرگرہ گریڈ سے باربا ر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی فون نہیں اٹھا رہا تھا اس لئے علاقہ کے نوجوانوں کواکھٹا کر کے اپنی مدد آپ مکمل گاؤں کی بجلی منقطع کر لی جس کے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا ، علاقائی لوگوں نے کمپلینٹ آفس میں عملہ کی غیر حاضری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر رضا کار بجلی منقطع نہ کرتے تو مزید نقصانات کا اندیشہ تھا متاثرہ لوگوں نے حکومت اور واپڈاحکام سے غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقہ کے تمام گھروں کو مفت میٹر ،تاروں اور آلات کی فراہمی سمیت کروڑوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔