محکمہ ریلوے: ٹرینوں کی بندش میں توسیع کانوٹیفکیشن فائنل

  محکمہ ریلوے: ٹرینوں کی بندش میں توسیع کانوٹیفکیشن فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزرات ریلوے نے تاحکم ثانی مسافرٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ 24 مارچ کوکوروناوائرس کے پھیلاؤکے تدارک کے لئے 31مارچ تک مسافر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ٹرینوں کے آپریشن کومعطل کرنے کانوٹیفیکشن جاری کیاگیاتھاجس پرگزشتہ روزٹرین آپریشن بحال کرنے کی بجائے اس کی معطلی کاغیرمعینہ مدت تک کانوٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے۔جاری نوٹیفیکشن میں کہاگیاہے کہ ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ان مسافروں کوجنھوں نے ایڈوانس ریزرویشن کروارکھی ہے ترجیحی بنیادوپران کی مرضی کی ٹرین میں ریزرویشن دی جائے گی۔جبکہ جومسافراپنے ٹکٹ واپس کرواناچاہیں گے انہیں حالات معمول پرآتے ہی مکمل کرایہ واپس کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزٹرہن آپریشن کی تاحکم ثانی بندش کانوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سپیشل ٹرینوں کے چلائے جانے کی افواہ بھی دم توڑگئی۔
نوٹیفکیشن