لاہور میں چار ملزمان نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں 11 سالہ بچے سے 4 لڑکوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق مغل پورہ میں 11 سالہ بچے سے چاروں لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سرگرم ہوئی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او مغلپورہ نسیم خان نے کہا کہ پولیس نے بچے کے والد کے بیان پر چار وں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان میں فرحان،ابراہیم،وقاص اور عبداللہ شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بچے کو فحش ویڈیوز بھی دکھاتے رہے۔