4سال کے دوران تیل اور گیس کے 101نئے ذخائر دریافت

4سال کے دوران تیل اور گیس کے 101نئے ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کامرس رپورٹر)تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی اور پیداواری کمپنیوں نے گزشتہ چار سال کے دوران تیل اور گیس کے ایک سو ایک نئے ذخائر دریافت کئے جن سے گیس کے قومی نظام میں چورانوے کروڑ چالیس لاکھ کیوبک فٹ گیس کا اضافہ ہواہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کی موجودہ سرگرمیوں کی شرح گزشتہ دور حکومت کے مقابلے میں تقریبا اسی فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دوہزار تیرہ سے لے کر اب تک پٹرولیم کے شعبے میں دس ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید :

کامرس -