چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو موقف پر قائم رہنا چاہئے، انضمام الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم رہنے کی ضرورت ہے کرکٹ کھیلنا صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کی بھی مجبوری ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جب بھارت کادورہ کیا تو بھارتی ٹیم کو بھی یہاں پر آکر ضرور کھیلنا چاہئے اب بہانے کئے جارہے ہیں سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کا حق ہے۔