ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 6 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی

   ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 6 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (یواین پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگز چیمپئن شپ 6 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔گزشتہ روز پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے رکن عبوری کمیٹی کرنل (ر)ڈاکٹر اقبال ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، ملک بھر سے 12ٹیموں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

 چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

چیمپئن شپ میں دس ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 55کلو گرام،61کلو گرام،67کلو گرام، 73 کلو گرام، 81کلو گرام،89کلو گرام،96کلو گرام،102کلو گرام،109 کلو گرام اور پلس 109 کلو گرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں اور چیمپئن شپ 10 دسمبر تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔