پاکستان ہر حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،عاقب جاوید

  پاکستان ہر حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،عاقب جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کو چ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے زمبابوے سے ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں گے عاقب جاوید نے کہا کہ میرا مشن ٹیم کی بہترین تربیت کرنا ہے ماضی میں بھی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکا ہوں کھلاڑیوں کی نفسیات سے اچھی طرح واقف ہوں بطور کوچ مجھے امیدہے کہ کھلاڑی میری توقعات پر پورا اتریں گے زمبابوے سے سیریز کے بعد جنوبی افریقہ سے ٹیم نے اہم سیریز کھیلنے کے کے لئے جانا ہے امید ہے کہ جنوبی افریقہ کو بھی اس کے ملک میں شکست دیں گے۔