فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن قابل تعریف ،  قوم کو پاک فوج پر فخر ہے:وزیراعظم شہباز شریف

فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن قابل تعریف ،  قوم کو پاک فوج پر فخر ...
فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن قابل تعریف ،  قوم کو پاک فوج پر فخر ہے:وزیراعظم شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 8 خوارج کو ہلاک اور 11 کو حراست میں لینے پر سیکیورٹی فورسز قابل تعریف ہیں۔انہوں نےدوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔