صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کلاس سوئم کے بچوں کا ششماہی امتحان لے گا

صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کلاس سوئم کے بچوں کا ششماہی امتحان لے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ کے 36اضلاع میں سرکاری و پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں کی کلاس سوئم کے بچوں کا ششماہی امتحان لے گا۔ اس امتحان کا مقصد نظام تعلیم کا جائزہ لے کر طالب علموں کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس امتحان میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 165جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے 235سکول حصہ لیں گے۔ یہ ٹیسٹ 9 تا 10مارچ کو لیا جائے گا جو اردو، ریاضی اور انگریزی کے مضامین پر مشتمل ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران کو ضروری انتظامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔


ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران سوالیہ پرچوں کی تقسیم اور حل شدہ کاپیوں کو روڈمیپ ٹیم کو اسی دن بھجوانے کے پابند ہوں گے۔اسی طرح ڈلیوری ٹیم، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران(تعلیم)، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور محکمہ تعلیم کے دیگرنمائندے امتحانات کے دوران اچانک چیکنگ بھی کریں گے۔