جب عمران کی حکومت ختم کی اسی وقت الیکشن کرواتے تو 2تہائی اکثریت ملتی، بہاولپور ورکر کنونشن سے مریم نواز کا خطاب

جب عمران کی حکومت ختم کی اسی وقت الیکشن کرواتے تو 2تہائی اکثریت ملتی، ...
جب عمران کی حکومت ختم کی اسی وقت الیکشن کرواتے تو 2تہائی اکثریت ملتی، بہاولپور ورکر کنونشن سے مریم نواز کا خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں مہنگائی کا احساس ہے ، جس وقت عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی اگر اسی وقت الیکشن کروا دیتے تو (ن) لیگ کو 2تہائی اکثریت ملتی۔ 

بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 12سال تک اقتدار میں رہنے کا منصوبہ بنا کر آئے تھے ،اگر وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو ملک مزید تباہ ہوجاتا ، عمران خان ملک کو تباہ کرکے الزام شہباز شریف پر لگارہے ہیں ۔ نواز شریف نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ،آج عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھوسہ اورڈیم والے بابا سمیت 5افراد کے ٹولے نے ملک کو تباہ کیا ، اب مسلم لیگ (ن) اس تباہی کی مرمت کررہی ہے ،انشااللہ جلد ہی ملک کو سجانے کا وقت بھی آئے گا ۔

مزید :

قومی -