پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟ احسن اقبال
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔
موضع سہارن میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 سال میں صرف نفرت سے عوام کے دلوں کو بھرا،ووٹ صرف ن لیگ کو دیا جائے تاکہ ملک دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔