ریپبلکنز کی حمایت نہ ملی تو ٹرمپ کے تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر  صدارتی انتخابات میں  حصہ لینے کا امکان

ریپبلکنز کی حمایت نہ ملی تو ٹرمپ کے تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر  صدارتی ...
ریپبلکنز کی حمایت نہ ملی تو ٹرمپ کے تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر  صدارتی انتخابات میں  حصہ لینے کا امکان
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر انہیں اگلے صدارتی انتخابات میں ریپبلکنز کی حمایت نہ ملی تو وہ تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر  انتخابات میں  حصہ لے سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے  ٹرتھ سوشل اکاؤنٹ پر 'دی کمنگ سپلٹ' کے عنوان سے ایک مضمون پوسٹ کیا جس میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ اگر ریپبلکنز ٹرمپ کو 2024 کے نامزد امیدوار کے طور پر منتخب نہیں کرتے  تو انہیں تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنا چاہیے۔ یہ مضمون  فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کے بہت سے ریپبلکنز کی حمایت کے ساتھ سب سے آگے نکلنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم  ٹرمپ کو اب بھی قدامت پسند ریپبلکنز کی حمایت حاصل ہے حالانکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو امریکی مڈ ٹرم  انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مضمون کے مصنف ڈین گیلرنٹر نے لکھا 'کیا مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر جیت سکتے ہیں؟ نہیں، کیا میں انہیں تیسرے فریق کے امیدوار کے طور پر ووٹ دوں گا؟ جی ہاں۔' 

ٹرمپ نے 2020 میں وائٹ ہاؤس کھونے کے بعد اپنے پائیدار سیاسی اثر و رسوخ کو ثابت کرنے کے لیے وسط مدتی انتخابات  کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں  نے 330 سے ​​زیادہ امیدواروں کی حمایت کی ان میں سے بہت سے ہارنے اور رون ڈی سینٹس کی شاندار جیت کے بعد ٹرمپ نے عوامی طور پر اپنے ریپبلکن ساتھی پر تنقید کی۔