لاہور میں خواجہ سراؤں کا بھتہ خوری کے خلاف احتجاج

لاہور میں خواجہ سراؤں کا بھتہ خوری کے خلاف احتجاج
لاہور میں خواجہ سراؤں کا بھتہ خوری کے خلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ سراؤں نے بااثر خواجہ سراؤں کی طرف سے کی جانے والی بھتہ خوری کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ بااثر خواجہ سرا اُن سے بھتہ مانگتے ہیں، درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کررہی۔

مظاہرین نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے۔پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اوربھتہ خوروں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پرخواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کردیا، پولیس سے مذاکرات کےبعد خواجہ سراؤں نے ٹریفک بحال کردی۔