پشاور میں احتجاجی مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا ،بجلی بحال کروادی

پشاور میں احتجاجی مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا ،بجلی بحال کروادی
پشاور میں احتجاجی مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا ،بجلی بحال کروادی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نےپیسکو دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ 1200سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور ہائی لاسز والے 2 گرڈ سٹیشنز پر بجلی بحال کروادی، مظاہرین نے زبردستی گلوزئی اور محمدزئی فیڈر پر بجلی بحال کردی،گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80فیصد ،محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں۔ترجمان پیسکو نے مزید کہا کہ زبردستی فیڈرز بحال کروانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

+