بھارت کیخلاف آخری میچ سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا
کینبرا (ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلیا کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی، انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے باوجود بولنگ کی۔
اب مچل اسٹارک کی بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک بن گئی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔