بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، کیا کہا؟ جانئے

بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، کیا کہا؟ جانئے
بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، کیا کہا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے اور اپنی تقریر میں کسی کا نام لیئے بغیر بہت کچھ کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا کہ اب بہت ہو گیا ہے، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کر رہے ہیں، صورتِ حال کے مطابق نہیں کھیل رہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں کھلاڑیوں کو جس طرح انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنا چاہا کھیلنے دیا، اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔

ہیڈ کوچ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی حکمتِ عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا، کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلنے کے بجائے اپنی مرضی کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹرز بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے، 1 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -