لیسکو کی2024میں بجلی چوروں کیخلاف کیا کارکردگی رہی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور (طیبہ بخاری سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کیے گئے آپریشنز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن مین رواں سال یکم جنوری2024ء سے31دسمبر تک کل1لاکھ 34ہزار815ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے1لاکھ23ہزار387ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے22ہزار448کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3956کمرشل،1327زرعی،236انڈسٹریل اور1لاکھ29ہزار296 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 11 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 489 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب38کروڑ47لاکھ37 ہزار775 روپے ہے۔
وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے ہم لیسکو ریجن سے بجلی چوری کے خاتمہ کے لیے اپنے کاوشیں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب نئے سال کا آغاز ہوتے ہی لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز کے دوران251نادہندگان سے1کروڑ66لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد وشمار کے مطابق نادرن سرکل میں 29نادہندگان سے50لاکھ22ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 21نادہندہ سے10لاکھ7 ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 48 نا دہندگان سے20لاکھ7ہزار روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 25 نادہندگان سے42ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 17 نادہندگان سے14ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 41 نادہندگان سے74ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 48نادہندگان سے58ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 22 نا دہندگان سے43ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔