قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا:سعودی وزارت خارجہ

قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک ...
قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا:سعودی وزارت خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اکاو¿نٹ کے ذریعے ایک ٹوئیٹ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کا ذکر کیا ہے جو انہوں نے 27 جون کو واشنگٹن سے جاری کیا تھا۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ قطر کو پیش کیے جانے والے مطالبات پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عادل الجبیر نے تین روز قبل واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ "دنیا میں کوئی بھی ریاست شدت پسند تنظیموں اور جماعتوں کی فنڈنگ کو اصولی طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپوں کو تاوان کے طور پر خطیر رقوم کی ادائیگی ناقابلِ قبول ہے۔
یاد رہے کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک (سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر) کی جانب سے اعلان کردہ مطالبات کا جواب دینے کے لیے دوحہ کو ملنے والی مہلت 3 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -