ماں بیٹی کو دیوار میں چننے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ماں بیٹی کو دیوار میں چننے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ماں بیٹی کو دیوار میں چننے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں ماں اور بیٹی کو دیوار میں چننے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے گرفتار ملزم وسیم کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے اسے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم وسیم کو ایک روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم وسیم متاثرہ خاتون تسلیم کے مرحوم شوہر کے کزن سہیل کا برادرنسبتی ہے،سہیل نے وسیم , اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر تسلیم جہاں اور اس کی بیٹی دعا کو دیوار میں چن دیا تھا۔