اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا

اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا
اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں جاری جنگ اور لبنان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑگیا۔اسرائیلی وزیر دفاع یواو گلانٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیلی فوج کو فوری طور پر مزید 10 ہزار فوجی بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بیان اسرائیلی کینیسٹ کی امور خارجہ و دفاع کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیا،اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مردوں میں سے 4 ہزار 800 مردوں کو بھرتی کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو حاصل فوج میں بھرتی سے استثنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ غزہ میں گزشتہ 8 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر غزہ میں اب تک کم از کم  37 ہزار 900 فلسطینی شہید اور 87 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔