وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود مختاری کیلئےخطرہ قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود مختاری کیلئےخطرہ قرار ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود مختاری کیلئےخطرہ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود مختاری کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کا مرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گیا اس سے ایف بی آر کے کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غلام سرور قومی مجرم ہیں، ان کے ایک بیان کی وجہ سے ہماری پروازوں کے روٹس بند ہوگئے، جس سے کئی سو ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔ایوی ایشن منسٹری میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، پٹرول کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھی ہیں اس لیے بڑھائی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -