کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا دنیاکو نوٹس لینا چاہئے:ممنون حسین

کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا دنیاکو نوٹس لینا چاہئے:ممنون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کو نوٹس لینا چاہیے۔گزشتہ روز بھارت کیلئے نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کشمیر میں بھارتی مظا لم سے سفارتی برادری آگاہ ہو رہی ہے لیکن اس معاملے کوابھی مزیداجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔صدرمملکت نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیا ست میں بہت جلدمثبت تبدیلیوں کے امکانات ہیں جس سے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق جلدحل ہو نے کی امید ہے۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ خطے میں امن ، سکیورٹی اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہوں۔ ہم تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جن میں کشمیر کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر رہا ہے جس سے مسائل پیچیدہ ہورہے ہیں۔ بھارتی جاسوس پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھا جو قابل مذمت ہے۔ انھوں نے نامز دہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے مؤقف اور تحفظات سے عالمی برادری کو آگاہ کریں جبکہ پانی کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔